جاز فری پیکج میں حاصل کریں مفت انٹرنیٹ، منٹس اور ایس ایم ایس

جاز فری پیکج میں مفت انٹرنیٹ، فری منٹس اور ایس ایم ایس jazz free package

ہر بندہ جو انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے وہ تقریباً روزانہ سوچتا ہے کہ کوئی فری پیکج یا کوڈ ہاتھ لگے جس میں نہ صرف انٹرنیٹ مفت ہو بلکہ فری منٹس اور فری ایس ایم ایس بھی شامل ہوں۔ جاز اپنے صارفین کی فری پیکج کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اگر آپ بھی جاز کے صارف ہیں تو آپ جاز فری پیکج لگا کر مفت انٹرنیٹ، فری منٹس اور ایس ایم ایس سے پورے ساٹھ دن کےلیے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ صرف آپ کو اپنی 30 دن سے بند جاز کی سم کو آن کر کے موبائل پر ایک چھوٹا سا کوڈ #551٭ ڈائل کرنا ہے۔ جس سے آپ کو ملے گا 6 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا، 3000 فری منٹس اور 3000 ایس ایم ایس پورے ساٹھ 60 دن کےلیے صرف 1 پیسہ یعنی 0.01 روپے میں۔

6 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا میں سے 3 جی بی ڈیٹا وٹس ایپ کےلیے استعمال ہوگا اور 50 جاز منٹس اور 50 ایس ایم ایس روزانہ آپ کو ملیں گے جو رات کے 9 بجے سے رات کے 1 بجے تک استعمال نہیں ہونگے۔ بقیہ ایم بیز، فری منٹس اور ایس ایم ایس کی تعداد ایک کوڈ #2٭553٭ ڈائل کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔ اور اگر آپ ایک دن میں 15 روپے کا بیلنس استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بونس کے طور پر مزید فری 50 جاز منٹس، 50 MBs اور 50 ایس ایم ایس مل جائیں گے۔

جاز کے اس زبردست پیکج کو جاز سم لگاؤ آفر (Jazz SIM Lagao offer) یا جاز ری ایکٹیویشن آفر بھی کہتے ہیں اور وارد کی سم لگاؤ آفر بھی یہی ہے۔ یہ آفر سال 2022 کے ختم ہو جانے کے بعد نئے سال 2023 میں بھی دستیاب ہوگی لیکن یہ سم لگاؤ آفر چاند رات اور عید کی چھٹیوں پر دستیاب نہیں ہوگی۔

شیئر ضرور کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی