پاکستان میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے لائیو میچ کیسے دیکھیں

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2022 کے ایڈیشن کا قطر میں آغاز ہو چکا ہے۔ اور فٹبال کے شائقین کا جوش و خروش اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دنیا بھر سے شائقین اپنے پسندیدہ سپر اسٹارز کا کھیل دیکھنے کےلیے قطر پہنچ گئے ہیں جب کہ جن شائقین کو میزبان ملک کا سفر کرنا نصیب نہیں ہوا، وہ اپنے ٹی وی اور موبائل فونز پر میگا ایونٹ کے تمام میچز دیکھنے کے لیے ٹیوننگ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے لائیو میچ Fifa world cup 2022

اسی طرح پاکستان میں فٹ بال کے شائقین بھی لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار جونیئر، کیلین ایمباپے اور دیگر عالمی کھلاڑیوں کو قطر کے اسٹیڈیموں کی روشنیوں میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 (FIFA World Cup 2022) کا افتتاحی میچ قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں 20 نومبر بروز اتوار کو کھیلا گیا۔ جس میں ایکواڈور نے قطر کو شکست سے دوچار کیا۔ اس فٹبال ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم عالمی چیمپئن بننے کے لیے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک اپنے حریفوں سے مقابلہ کرے گی۔

دفاعی چیمپئن فرانس 23 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 25 نومبر کو سربیا کے خلاف کھیلے گی۔ لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی زیرقیادت پرتگال ابتدائی گروپ میچ میں گھانا سے ٹکرائے گی۔

پاکستانی فٹ بال کے شائقین اپنے موبائل فون پر براہ راست ٹی وی نشریات اور لائیو سٹریمنگ کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 (FIFA World Cup Qatar 2022) کے تمام ایکشن سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ میگا ایونٹ کے تمام میچز اے سپورٹس (A-Sports) پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ شائقین اے آر وائی زیپ ایپ اور جاز تماشا ایپ پر ان کی لائیو سٹریمنگ سروس کے ذریعے بھی فیفا عالمی کپ قطر 2022 کے تمام میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

لائیو سٹریمنگ کے لنکس یہ ہیں:

1 ARY Zap ایپ (Android) لنک

2 ARY Zap ایپ (iOS) لنک

3 Jazz Tamasha (Android) لنک

4 Jazz Tamasha (iOS) لنک

شیئر ضرور کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی